ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں صحت اور پاکیزگی نمائش کا افتتاح : صحت ہی ہماری جائیداد ہے: اپر ڈی سی ناگراج سنگریر

کاروار میں صحت اور پاکیزگی نمائش کا افتتاح : صحت ہی ہماری جائیداد ہے: اپر ڈی سی ناگراج سنگریر

Sat, 31 Aug 2019 21:18:49    S.O. News Service

کاروار:31؍اگست(ایس اؤ نیوز)ہرایک جسمانی اور ذہنی طورپر صحت مند ہونا ضروری ہے، تب کہیں جاکر ایک خوب صورت اور صحت مند زندگی ممکن ہوگی۔ اترکنڑا ضلع اپر ڈی سی ناگراج سنگریر نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں ضلع عوامی رابطہ اورنشر واشاعت محکمہ کی جانب سےکاروار کے سرکاری بس اسٹانڈ میں منعقدہ دو روزہ صحت اور  پاکیزگی کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اپر ڈی سی نے کہاکہ جو کوئی صحت مندرہتاہے وہ اپنی زندگی میں کچھ نہ کچھ کرپاتاہے، اس کی ترقی دراصل اس کے صحت مند ہونےکا ثبوت ہونے کی بات کہی۔ اس کے ساتھ ہمارا گھر ، پاس پڑوس کا ماحول پاکیزہ رکھیں ، جس سے پاکیزہ ہوا ملتی ہے۔ صحت مند رہتےہیں۔ صحت مندی میں پاکیزگی کابہت بڑا رول ہونے کاخیال ظاہر کیا۔ یہ نمائش سنیچر اور اتوار دو دن تک رہنےکی منتظمین نے جانکاری دی۔ اس موقع پر محکمہ کے معاون ڈائرکٹر ہیمنت راجو موجود تھے۔


Share: